حیدرآباد۔16۔دسمبر (اعتماد نیوز)آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو آج جیل سے رہا ہو چکے ہیں۔ چنانچہ دن دن قبل سپریم کورٹ نے انہیں چارہ اسکام کے سلسلہ میں ضمانت منظور کی ہے۔اور دو دن تک دستاویزی کاموں میں تاخیر
کی وجہ سے آج جیل حکام نے انہیں رہا کیا۔ رہائی کے وقت جیل کے پاس بڑی تعداد میں آر جے ڈی قائدین اور کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر لالو پراسد یادو نے تقریبا دس ہفتوں کے بعد رہائی پر میڈیا سے کہا کہ انہیں عدلیہ سے مکمل اعتماد ہے۔